پاکستان کو جھٹکا: ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے خلاب اپیل مسترد

پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی میں ہندستانی بورڈ کے خلاف معاہدے کے مطابق سیریز نہ کھیلنے اور اس سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے درخواست دائر کی تھی، جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے دو طرفہ سریز منسوخ کرنے کے عوض میں معاوضے کا مطالبہ کر رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بین الاقوامی کرکٹ ادارے سے بدھ کو زبردست جھٹکا لگا جس نے طویل بحث اور سماعت کے بعد اس کی اپیل مسترد کر دی۔

آئی سی سی کی تنازعہ تصفیہ کمیٹی نے بدھ کو پی سی بی کی اس اپیل کو مسترد کر دیا جس میں اس نے ہندستانی بورڈ سے دو طرفہ کرکٹ سریز منسوخ کرنے کے لئے قریب ساڑھے چار سو کروڑ روپے کے بھاری بھرکم معاوضے کی مانگ کی تھی۔آئی سی سی نے ساتھ ہی اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ فیصلہ حتمی ہوگا، اس کے خلاف اب آگے اور اپیل نہیں کی جا سکے گی۔

پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی میں ہندوستانی بورڈ کے خلاف معاہدے کے مطابق سیریز نہ کھیلنے اور اس سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ آئی سی سی کی تنازعات حل کروانے والی کمیٹی کی تین رکنی پینل نے پاکستان کی درخواست سنی جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے اپنے دلائل دیئے۔ پاکستان کے نمائندوں نے بھی آئی سی سی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بھرپور طریقے سے اپنا موقف پیش کیا تھا، ادھر ہندستان کی جانب سے معاہدوں کی منسوخی سے متعلق اپنے موقف کو پیش کیا گیا۔

آئی سی سی کی تین رکنی پینل نے دونوں ممالک کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے سناتے ہوئے پاکستان کی درخواست خارج کردی گئی۔ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کی درخواست کو کیوں خارج کیا گیا ہے اس حوالے سے تفصیلی فیصلے کے مندرجات کے بعد ہی علم ہوسکے گا۔ درخواست مسترد ہونے پر پی سی بی کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا اور کہا گیا کہ انہیں اس فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اب قانونی مشاورت کے بعد حکمت عملی ترتیب دیں گے۔

بعدِ ازاں پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ایک معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت 2015 سے 2022 تک دونوں ملکوں کے درمیان 6 دوطرفہ سیریز کھیلی جانی تھیں اور اس سلسلے کی پہلی سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنی تھی۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان آخری سیریز 2007ء میں ہندستان میں ہی کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے اب تک کوئی باقاعدہ مکمل کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Nov 2018, 6:09 PM