افغانستان نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ جیتا

نو وارد کھلاڑی احسان اللہ (ناٹ آؤٹ 65 رن) اور رحمت شاہ (72 رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز سے افغانستان نے آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کے چوتھے ہی دن پیر کو سات وکٹ سے جیت اپنے نام کر لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دہرہ دون: نو وارد کھلاڑی احسان اللہ (ناٹ آؤٹ 65 رن) اور رحمت شاہ (72 رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز سے افغانستان نے آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کے چوتھے ہی دن پیر کو سات وکٹ سے جیت اپنے نام کر لی۔

افغانستان اور آئر لینڈ اپنے ٹیسٹ تاریخ کا محض دوسرا میچ ہی کھیل رہی تھیں لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔ افغانستان کو فتح کیلئے دوسری اننگز میں 147 رنز کی ضرورت تھی اور اس نے 47.5 اوور کے کھیل میں تین وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائے اور جیت یقینی کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

ہندستانی میدانوں کو گھریلو گراؤنڈ کی طرح استعمال کرنے والی افغان ٹیم کے لئے احسان اللہ نے ناٹ آؤٹ 65 اور رحمت شاہ نے 72 رنز بنائے اور ٹیم کو آسانی سے فتح تک لے گئے۔ رحمت نے 121 گیندوں کی اننگز میں 12 چوکے جڑتے ہوئے نصف سنچری بنائی جو ان کی دوسری ٹیسٹ نصف سنچری ہے۔ انہیں اس اننگز کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا جبکہ احسان اللہ 129 گیندوں میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگا کر 65 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے پہلے افغانستان نے میچ کے چوتھے دن صبح اپنی دوسری اننگز کا آغاز کل کے 29 رن پر ایک وکٹ سے کیا تھا، اس وقت احسان اللہ 16 اور رحمت 11 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ اگرچہ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 139 رن کی سنچری شراکت کر ٹیم کو جیت تک پہنچایا۔

آئر لینڈ بھی ٹیسٹ درجہ ملنے کے بعد اپنا محض دوسرا ٹیسٹ ہی کھیل رہا ہے اور اس نے پہلی اننگز میں 172 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں بہتر کھیل دکھاتے ہوئے 288 رن بنائے لیکن وہ افغانستان کے سامنے بڑا ہدف نہیں رکھ سکا۔ اس میچ میں آئر لینڈ کے پانچ اور افغانستان کے تین کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبو بھی کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔