ٹرمپ کے دورۂ ہند سے ناخوش ہوا شیئر مارکیٹ، سنسیکس 806 پوائنٹ نیچے

امریکی صدر کے ہندوستان دورہ کے درمیان ہندوستانی شیئر بازار میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ سنسیکس 450 پوائنٹ کی کمزوری کے ساتھ کھلا اور 806 پوائنٹ سے زیادہ کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

شیئر بازار
شیئر بازار
user

یو این آئی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورۂ ہندوستان کے درمیان پیر کے روز شیئر بازار میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ سنسیکس دوپہر بعد 806 پوائنٹ ٹوٹ کر بند ہوا۔ سنسیکس 40363.23 کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری طرف نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 242.25 پوائنٹ یعنی 2.01 فیصد کی گراوٹ کے بعد 11838.60 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ ایک وقت تو ایسا بھی تھا جب نفٹی کے 50 میں سے 49 شیئر اور سنسیکس کے 30 میں سے 30 اسٹاک لال نشان پر تھے۔

پیر کی صبح سے ہی شیئر بازار میں گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ کاروبار میں ٹاٹا اسٹیل میں سب سے زیادہ گراوٹ ہوئی۔ وہیں HDFC, ITC, ICICI Bank, Maruti, Hero MotoCorp, NTPC کا نام اس کے بعد رہا۔ دوسری طرف ٹاپ گینرس میں Infosys, Tech Mahindra, TCS, Sun Pharm اور HUL کا نام رہا۔


واضح رہے کہ چین میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس اب جنوبی کوریا، اٹلی اور وسط ایشیا میں پھیلنے لگا ہے۔ اس وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد تو بڑھ ہی رہی ہے، مہلوکین کی تعداد میں بھی بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا اثر عالمی بازار پر بھی نظر آنے لگا ہے۔ بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی کہا تھا کہ دوسرے ایشیائی بازاروں میں آ رہی گراوٹ کی وجہ سے شیئر بازار میں یہ گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔