کورونا کے سبب شیئر بازار میں گراوٹ جاری

بی ایس ای مڈکیپ انڈیکس گزشتہ ہفتے کے مقابلے 35 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 20 ہزار سے کم ہوتے ہوئے 19970.37 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 4.9 پوائنٹس کم ہو کر 20062.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: عالمی سطح پر اہم انڈیکس میں اتار-چڑھاؤ کے درمیان گھریلو سطح پر کورونا کیسز کے تیزی سے بڑھنے کے سبب بازار پر دباؤ جاری ہے، جس سے گزشتہ ہفتے شیئر بازار میں گراوٹ درج کی گئی گزشتہ ہفتے بھی شیئربازار میں گراوٹ درج کی گئی تھی، بی ایس ای کے 30 شیئر والے سینسری انڈیکس گزشتہ ہفتے کے مقابلے 850 پوائنٹس کم ہو کر 49008.50 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 237 پوائنٹس پر رہا۔

بی ایس ای مڈکیپ انڈیکس گزشتہ ہفتے کے مقابلے 35 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 20 ہزار سے کم ہوتے ہوئے 19970.37 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 4.9 پوائنٹس کم ہو کر 20062.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دونوں انڈیکس میں گزشتہ ہفتے بھی گراوٹ درج کی گئی تھی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے بازار میں زیادہ اتار چڑھاؤ کی امید نہیں ہے، تاہم چھوٹے سرمایہ کاروں کو مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔ غیرملکی سرمایہ کار اپنے شیئر فروخت کر سکتے ہیں جس سے گراوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔


اس دوران شیئر بازار میں تین دنوں کے دوران شدید گراوٹ درج کی گئی اور دو سیشن کے دوران تیزی تھی۔ شیئر بازار میں پیر کے روز گراوٹ، منگل کے روز تیزی، بدھ اور جمعرات کو بھی گراوٹ اور جمعہ کے روز کنزیومر ڈیوریبلس گروپس کی کمپنیوں میں سب سے زیادہ 858.53 پوائنٹس اور دھات کے شعبے کی کمپنیوں میں 469.72 پوائنٹس کے اضافے سے ہفتے کے روز شیئر بازار اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔