سوٹ بوٹ کی حکومت، چند صنعت کاروں کی دوست: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق سدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر طنز کرتے ہوئے آج پھر کہا کہ ’سوٹ بوٹ کی حکومت‘ ہے اور صنعت کاروں کے مفاد کو محفوظ کرنے میں لگی ہوئی ہے

راہل گاندھی، تصویر آئی این سی
راہل گاندھی، تصویر آئی این سی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق سدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر طنز کرتے ہوئے آج پھر کہا کہ ’سوٹ بوٹ کی حکومت‘ ہے اور صنعت کاروں کے مفاد کو محفوظ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اپنے صنعت کار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کےلئے منظم طریقے سے اور رفتہ رفتہ کام کررہی ہے۔ اس کا مقصد صرف صنعت کاروں کے مفاد پورے کرنے اور ان کے فائدے کےلئے کام کرنا ہے۔


رال گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’ حکومت جس طرح سے کام کررہی ہے وہ کرونولوجی سمجھئے:پہلے کچھ بری کمپنیوں کا قرض معاف کیا۔ پھر کمپنیوں کے بڑی سطح پر ٹیکس میں راحت دی۔ اب انہیں کمپنیوں کے ذریعہ قائم بینکوں میں عوام کی کمائی براہ راست جمع کرنے کی تیاری کرنے والی سوٹ بوٹ کی حکومت۔‘‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر کو پوسٹ کیا ہے جس میں ریزور بینک کے سابق گورنر رگھورام راجن اور مشہور ماہر اقتصادیات ورل آچاریہ نے ہندوستانی کارپوریٹ گھرانوں کو بینک قائم کرنے کی سفارشات سے متعلق خبر و غلط آئڈیا بتایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔