شیئر بازار میں بھونچال: سینسیکس میں 1000 اور نفٹی میں 17350 پوائنٹس کی گراوٹ

اسٹاک مارکیٹ مسلسل 3 دن منافع میں بند ہو رہا تھا، کل سینسیکس 460.06 پوائنٹس اور نفٹی 142.05 پوائنٹس کے ساتھ بند ہوا تھا۔ تاہم آج بازار پر عالمی دباؤ حاوی ہے اور دنیا بھر کے بازار جدوجہد کر رہے ہیں

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: رواں ہفتے کا آخری کاروباری دن اسٹاک مارکیٹ کے لیے برا ثابت ہو رہا ہے۔ مقامی اسٹاک مارکیٹ نہ صرف 3 دن کی تیزی سے محروم ہو گیا بلکہ ایک دن کی سب سے بڑی گراوٹ کی زد میں بھی آ گیا۔ جیسے ہی بازار کھلا، سینسیکس 500 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا تھا اور کچھ ہی دیر میں یہ تقریباً 1000 پوائنٹس تک نیچے آ گیا۔ وہیں نفٹی بھی خراب حالت میں ہے، جبکہ حال ہی میں درج کمپنی زوماٹو کا اسٹاک آج پھر بھاری خسارے میں ہے اور 9 فیصد تک گر گیا ہے۔

ایس جی ایکس نفٹی کا تقریباً ایک فیصد گرنا اس بات کا اشارہ دے رہا تھا کہ گھریلو بازار آج خسارے میں رہ سکتا ہے۔ بی ایس ای سینسیکس پری اوپن سیشن میں تقریباً 480 پوائنٹس نیچے آ گیا تھا۔ جیسے ہی بازار کھلا سینسیکس 636 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 58,300 پوائنٹس سے نیچے آ گیا۔ اسی طرح این ایس ای نفٹی تقریباً 200 پوائنٹس گر کر 17,400 پوائنٹس کے قریب آ گیا۔


کچھ ہی عرصے میں بازار مزید خسارے میں چلا گیا۔ چند منٹ کی تجارت کے بعد سینسیکس 700 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا تھا۔ اگرچہ ایک بار پھر اس نے کسی حد تک واپسی کی لیکن اس میں بڑی کمی آئی۔ صبح 9:30 بجے، سینسیکس تقریباً 690 پوائنٹس (1.15 فیصد سے زیادہ) گر گیا تھا۔ نفٹی 200 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 17,400 پوائنٹس کی سطح سے نیچے چلا گیا تھا۔ رات 10:20 بجے تک سینسیکس 984 پوائنٹس گر کر 58 ہزار سے نیچے آ گیا تھا۔ نفٹی تقریباً 1.50 فیصد نیچے 17,350 پوائنٹس سے نیچے آ گیا تھا۔

ادھر، حال ہی میں اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہونے والی فوڈ ڈیلیوری کمپنی زوماٹو بدستور مشکلات کا شکار ہے۔ اگرچہ دسمبر کی سہ ماہی میں کمپنی کے نقصانات میں نمایاں کمی آئی لیکن سرمایہ کار اس اسٹاک پر یقین کرنے سے قاصر ہیں۔ کمپنی کو دسمبر کی سہ ماہی میں 67 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ تاہم، اس کی وجہ فیسٹو میں حصہ بیچنے سے حاصل ہونے والے 315.8 کروڑ روپے ہیں۔ نتائج آنے کے بعد جمعہ کو جیسے ہی بازار کھلا، لوگوں نے اس اسٹاک کو بیچنا شروع کر دیا۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای پر یہ اسٹاک ایک وقت میں 9 فیصد سے زیادہ گر کر 85.85 روپے پر آ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔