سینسیکس 56 ہزارپار، نفٹی نئی بلندی پر

سینسیکس 56073.31 پوائنٹس پر کھلنے کے فوراً بعد 55961.73 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا ، لیکن اس کے بعد یہ چوطرفپ خریداری کی بنیاد پر 56118.57 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بیشتر گروپس میں خریداری کے بدولت شیئر بازار ہر روز نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ بدھ کے روز، بی ایس ای کے 30 حصص کے حساس انڈیکس سینسیکس شروعاتی کاروبار میں ہی 56 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 56073.31 پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 77 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16691.95 پر کھلا۔

بی ایس ای سینسیکس 56073.31 پوائنٹس پر کھلنے کے فوراً بعد 55961.73 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا ، لیکن اس کے بعد یہ چوطرفپ خریداری کی بنیاد پر 56118.57 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 0.38 فیصد یعنی 214.68 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 5606.95 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔


این ایس ای کا نفٹی شروع میں 16656.15 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آ گیا، لیکن اس کے بعد یہ شروع ہوئی خریداری وجہ سے یہ 16701.85 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فی الحال یہ 54.90 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 16690.50 پر کاروبار کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */