سینسیکس میں 312 اور نفٹی میں 81 پوائنٹس کی گراوٹ

نفٹی کی شروعات 11478.70 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ کاروبار کے دوران یہ بھی 80.70 پوائنٹس یعنی 0.70 فیصد کا غوطہ لگاتا ہوا 11450 پوائنٹس کے نیچے یعنی 11417.20 پوائنٹس پر آ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: غیر ملکی بازاروں سے ملنے والے کمزور اشاروں کے درمیان ویدانتا اور ریلائنس جیسی قدآور کمپنیوں میں ہونے والی زبردست فروخت کے دباؤ میں بدھ کو کاروبار کے دوران بی ایس ای کا 30 حصص والا اشاریہ سینسیکس 38000 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 11450 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا۔

چین کے اپریل ماہ کے مایوس کن برآمدات کے اعداد و شمار اور امریکہ چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے درمیان دنیا بھر کے حصص بازاروں پراثر رہا۔ اس کے علاوہ ویدانتا کی کمزور سہ ماہی کارکردگی سے بھی سرمایہ کاری متاثر رہی، ان سب وجوہات کے درمیان سینسیکس گراوٹ کے ساتھ 38244.18 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے ابتدا میں یہ 0.82 فیصد یعنی 312.06 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے نیچے یعنی 37964.57 پوائنٹس پر آ گیا۔


نفٹی کی شروعات بھی گراوٹ میں 11478.70 پوائنٹس سے ہوئی۔ کاروبار کے دوران یہ بھی 80.70 پوائنٹس یعنی 0.70 فیصد کا غوطہ لگاتا ہوا 11450 پوائنٹس کے نیچے یعنی 11417.20 پوائنٹس پر آ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */