ریلائنس اور بینکنگ شیئروں میں خریداری سے سینسیکس 58 ہزار کے پار

بینکنگ گروپ اور ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز میں خریداری کے دم پر شیئر بازار ریکارڈ سطح پر کھلا اور اس دوران بی ایس ای کا سینسیکس 58 ہزار کی سطح کو پہلی عبور کر گیا

سینسیکس، تصویر آئی اے این ایس
سینسیکس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بینکنگ گروپ اور ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز میں خریداری کے دم پر آج ہفتہ کے آخری کاروباری دن یعنی جمعہ کے روز شیئر بازار ریکارڈ سطح پر کھلا اور اس دوران بی ایس ای کا سینسیکس 58 ہزار کی سطح کو پہلی مرتبہ پار کرتے ہوئے 58115.69 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔

اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 17300 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا اور 17311.95 پوائنٹس کے اب تک کی بہترین سطح پر پہنچ گیا۔


خرید کی بنیاد پر سینسیکس 131 پوائنٹس کے اضافے سے 57983.45 پوائنٹ پر کھلا۔ شروعاتی کاروبار میں ہی ، یہ 58115.69 پوائنٹس کے اب تک کے ریکارڈ سطح پر پہنچا۔ تاہم اس دوران فروخت شروع ہوئی ، جس کی وجہ سے یہ 57836.33 پوائنٹس کی نچلی سطح تک اترا۔ ابھی یہ 89.87 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 57942.41 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

نفٹی بھی 28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17262.45 پوائنٹس پر خریداری کی بنیاد پر کھلا۔ اوپننگ ٹریڈ میں ہی ، یہ 17311.95 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، لیکن فروخت کے دباؤ میں یہ 17230.20 پوائنٹس کی نچلی سطح تک پھسلا ۔ ابھی یہ 25.10 پوائنٹس کے اضافے سے 17259.25 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔