ریلائنس جیو کا نیا فون 3 ہزار میں، 10 کروڑ صارفین کا ہدف

صنعت کار مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے جیوفون ۔2 لانے کا اعلان کیا ہے۔ صارفین کو یہ فون پندرہ اگست سے 2999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ریلائنس انڈسٹریز کی 41 ویں جنرل میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں امبانی نے جمعرات کو ممبئی میں نئے فون لانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امبانی نے کئی دیگر اعلانات بھی کئے جن میں اسپیشل جیو مانسون ہنگامہ آفر، فکسڈ لائن براڈ بینڈ سروس، جیو گیگا فائبر، جیو گیگا راؤٹر اور گیگا ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس اور گیگا ٹی وی کالنگ بھی شامل ہیں۔

کمپنی نے 15 اگست سے جیو فون پر فیس بک، یو ٹیوب اور وہاٹس ایپ جیسی سہولیات مہیا کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جیو مانسون ہنگامہ آفر کے تحت 21 جولائی سے 501 روپے میں پرانے جیو فون کے بدلے نیا فون ملے گا۔ کمپنی نے کہا کہ صارفین کسی بھی کمپنی کا کوئی بھی پرانا فیچر فون 501`روپے کی ادائیگی کرکے جیوفون۔1خرید سکیں گے۔

جیو فون ۔2 میں کئی سہولیات ہوں گی۔ ہوریزنٹل اسکرین بورڈ کے ساتھ کئی فیچرس والے اس فون پر صارفین فیس بک، وہاٹس اپ اور یو ٹیوب کا لطف بھی لے سکیں گے۔

امبارنی نے ریلائنس جیو کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ محض 22 مہینہ میں اس سروس سے ساڑھے 21 کروڑ صارفین جوڑ لئے گئے ہیں۔ ڈھائی کروڑ سے زیادہ صارفین جیو فون کا استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی جیو فون کے فیچرس اور کارکردگی کو بڑھاکر اسے اگلی سطح پر لے جانے کے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے جیو ٹیم کو کم از کم وقت میں جیوفون پلیٹ فارم سے دس کروڑ صارفین کو جوڑ کر ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے کہا ہے۔

ریلائنس جیو کا نیا فون 3 ہزار میں، 10 کروڑ صارفین کا ہدف

امبانی نے کہا کہ 15 اگست سے ملک کے 1100 شہروں کے گھروں، کاروباریوں، چھوٹے، درمیانہ اور بڑے کاروباری اداروں کے لئے سب سے ایڈوانس فائبر پر مبنی براڈ بینڈ کنیکٹویٹی سالیوشن فراہم کرنے جارہے ہیں۔ جیو گیگا فائبر براڈ بینڈ نام سے اس سروس کے ذریعہ گھروں میں بڑے اسکرین ٹی وی پر الٹرا ہائی ڈیفینیشن تفریح، لیونگ روم میں ملٹی پارٹی ویڈیو کانفرنسنگ، وائس ایکٹیو ورچوول مدد اور ورچوول ریلٹی گیمنگ اور ڈیجیٹل خریداری کی سہولت کا بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔ چھوٹے کاروباری بڑے کاروباری اداروں سے مقابلہ کرنے کے اہل ہوں گے۔ وہیں بڑے صنعت کار اس سے عالمی بازار میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ٹولس اور تکنالوجی کا استعمال کرکے چوتھے صنعتی انقلاب کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

امبانی نے کہا کہ جیو نے ریلائنس کو اسٹریٹجک طورپر تیکنالوجی پلیٹ فارم کمپنی کی حیثیت سے پیش کرنے میں مدد کی ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اب نئے دور کے کارخانے اور خدمات فراہم کرنے والے بن گئے ہیں۔

امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور آکاش امبانی نے اس موقع پر کہا کہ اب ایم بی پی ایس کے دن ختم ہوگئے اور جی بی پی ایس کا زمانہ آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب آپ کا گھر پوری طرح سے وائی فائی کوریج کے دائرے میں ہوگا۔ ہر ایک آلہ، پلگ پوائنٹ، سوئچ اسمارٹ بن جائیں گے۔ لوگ 24 گھنٹے ساتوں دن سیکورٹی نگرانی اور الرٹ کرنے والے کیمرے لگاکر اپنی سیکورٹی کو مزید پختہ کرسکیں گے۔

جیو کے کاروبار کے سلسلہ میں مکیش امبانی نے کہا کہ جیو کا کاروبار 69 ہزار کروڑ روپے کو پار کر گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Jul 2018, 4:11 PM