آر بی آئی کی سری لنکا کو 90 کروڑ ڈالر کی امداد کی یقین دہانی

ہندوستانی ہائی کمشنر گوپال باگلے نے گورنر اجیت نیوارڈ کابرال کو یقین دلایا کہ یہ قدم سری لنکا میں اقتصادی بہتری اور ترقی کی راہ میں سودمند ثابت ہوگا، نیز ہندوستان سری لنکا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IndiainSL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IndiainSL
user

یو این آئی

کولمبو: ہندوستانی ہائی کمشنر گوپال باگلے نے ترنکومالی آئل ٹینک فارم سودے پر دستخط کرنے کے ایک ہفتے بعد جمعرات کو سینٹرل بینک آف سری لنکا کے گورنر اجیت نیوارڈ کابرال سے ملاقات کی اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے 90 کروڑ امریکی ڈالر کی مدد کا بھروسہ دلایا۔ اس 90 کروڑ ڈالر میں 50 کروڑ سے زائد کے ایشین کلیئرنگ یونین معاہدے کو ملتوی کرنا اور 40 کروڑ ڈالر کا کرنسی ایکسچینج شامل ہے۔

باگلے نے گورنر اجیت نیوارڈ کابرال کو یقین دلایا کہ یہ قدم سری لنکا میں اقتصادی بہتری اور ترقی کی راہ میں سودمند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سری لنکا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

سری لنکا میں ہندوستان کے سفیر نے ٹویٹ کیا، ’’ہائی کمشنر نے سنٹرل بینک آف سری لنکا سے ملاقات کی اور گذشتہ ہفتے آر بی آئی کے ذریعہ 90 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ کی سہولیات کی توسیع کے لیے ہندوستان کی مضبوط حمایت کا یقین دلایا‘۔ انہوں نے کہا،’ان میں سے50 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا استعمال ایشین کلیئرنگ یونین کے معاہدے کو منسوخ کرنے کے لیےاور 40 کروڑ ڈالر کے کرنسی ایکسچینج کے لیے استعمال کیا جانا ہے‘۔

انہوں نے کہا،’یہ قدم اقتصادی بہتری اور ترقی کے لیے سری لنکا کے ساتھ کھڑے ہونے کے ہندوستان کے مستحکم عزم کے مطابق ہیں‘۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔