پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ساتویں روز بھی مستحکم

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 101.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹر رہا۔

پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافے کے باوجود منگل کو مسلسل چھٹے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ منگل کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسہ فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 101.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹر رہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی رہی۔ اس ہفتے کے پہلے دن پیر کے روز بریٹ کروڈ 0.71 ڈالر بڑھ کر 73.41 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 0.47 ڈالر بڑھ کر 69.21 ڈالر فی بیرل رہا۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر ———— پٹرول ————— ڈیزل

دہلی ———— 101.94 ———— 88.92

ممبئی ———— 107.52 ———— 96.48

چنئی ———— 99.20 ———— 93.52

کولکاتا ———— 101.82 ———— 91.98

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔