’مودی-نامکس‘ فلاپ، مودی جی ٹپ ٹاپ: سرجے والا

سرجے والا نے لکھا کہ مودی حکومت آئندہ مالی سال میں 7 اعشاریہ 11 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض لے گی۔ اس میں 4 اعشاریہ 42 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض 20۔2019 کی پہلی ششماہی کے لیے لیا جائیگا۔

رندیپ سرجے والا
رندیپ سرجے والا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بڑھتے ہوئے مالی خسارے پر مودی حکومت اور وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’مودی-نامکس‘ (مودی ایکونامکس) فلاپ ہے، پھر بھی مودی جی ٹپ ٹاپ ہیں۔

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے حکومت کے قرض اور مالی خسارے کے بارے میں ایک انگریزی اخبار میں شائع خبر کی نقل ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مودی حکومت آئندہ مالی سال میں 7 اعشاریہ 11 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض لے گی۔ اس میں 4 اعشاریہ 42 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض 20۔2019 کی پہلی ششماہی کے لیے لیا جائیگا۔ مالی خسارہ بجٹ تخمینہ کے 134 فیصد پر پہنچ چکا ہے۔

کانگریس ترجمان نے لکھا انتخابی سال برابر مودی-نامکس فلاپ، مودی جی ٹپ ٹاپ اکثر بلاگ لکھ کر اپوزیشن پر حملہ کرنے والے وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو نشانہ بناتے ہوئے سرجے والا نے لکھا ،بوگس بلاگ منتری کو خود احتسابی کرنی چاہیے۔

ایک اور ٹوئٹ میں سرجے والا نے لکھا، ’’اس سال اب تک 4.42 لاکھ کروڑ کا ادھار لے چکی ہے مودی سرکار، ہر ہفتہ 17000 کروڑ لیگی جس سے اور بڑھے گا خسارہ! جاتے جاتے مودی حکومت کر رہی سرکاری خزانے کو خالی۔ مالی خسارے سے معیشت پر چوٹ ڈالی۔ آخری وقت میں معیشت فلاپ، پر جنتا کے پیسے سے مودی جی ٹپ ٹاپ۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔