نئے سال پر ایل پی جی میں لگی آگ! کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

نئے سال کے پہلے دن جمعہ کے روز کمرشل گیس سلنڈر صارفین کو دھچکا لگا ہے، جس سے ملک کے چار بڑے میٹرو میں 19 کلو والے گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: نئے سال کے پہلے دن جمعہ کے روز کمرشل گیس سلنڈر صارفین کو دھچکا لگا ہے، جس سے ملک کے چار بڑے میٹرو میں 19 کلو والے گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ راجدھانی دہلی میں 19 کلو والے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 1332 روپے سے بڑھا کر 1349 روپے کر دی گئی ہے۔

تاہم سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ دہلی میں 14.2 کلو سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 694 روپے ہے۔ اس کی قیمت کولکتہ میں 720.50 روپے ، ممبئی میں 694 روپے اور چنئی میں 710 روپے ہے۔ 15 دسمبر کو سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔


کولکاتہ میں کمرشل استعمال والا 19 کلوگرام والا سلنڈر 22.50 روپے اضافے سے 1387.50 روپے سے 1410 روپے ہوگیا ہے۔ ممبئی میں یہ 17 روپے مہنگا ہوکر 1280.50 روپے سے 1297.50 روپےہوگیا ہے۔ چنئی میں اس کی قیمت میں 16.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 1446.50 روپے سے بڑھ کر 1463.50 روپے ہو گیا ہے۔

حکومت ایک سال میں 14.2 کلوگرام والا سبسڈی والا 12 سلنڈر مہیا کرتی ہے۔ صارفین کو اس سے زیادہ لینے کے لئے مارکیٹ کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ گیس سلنڈر کی قیمت ہر ماہ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

چار بڑے میٹرو میں 19 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت

دہلی : 1349.00

کولکتہ : 1410.00

ممبئی: 1297.50

چنئی: 1463.50


چار بڑے میٹرو میں سبسڈی والے 14.2 کلو گیس سلنڈرکی قیمت

دہلی :694.00

کولکتہ: 720.50

ممبئی: 694.00

چنئی: 710.00

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔