بڑی خبر: تیل قیمتوں میں ڈھائی روپے کی کمی، چناؤ کے پیش نظر حکومتی اقدام

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

04 Oct 2018, 3:46 PM
تیل قیمتوں میں ڈھائی روپے کی کمی، چناؤ کے پیش نظر حکومتی اقدام

ملک کے عوام پر لگاتار تیل قیمتوں کی مار پڑنے کے بعد اب چناؤ کے پیش نظر حکومت نے قدم اٹھاتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والی ایکسائز ڈیوٹی کو کم کر دیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام کے بعد اب پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 2.50 روپے کی کمی واقع ہوگی۔

04 Oct 2018, 2:57 PM
آئی سی آئی سی آئی بینک کی سی ای او چندہ کوچر نے عہدہ چھوڑا

ویڈیوکون کو قرض دینے کے معاملہ میں تنازعہ میں گھری آئی سی آئی سی آئی بینک کی سی ای او چندہ کوچر نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرس سے قبل از وقت عہدہ سے سبکدوش ہونے کی درخواست کی تھی جسے فوری منظور کر لیا گیا ہے۔

چندہ کوچر کے مقام پر سندیپ بخشی کو بینک کا نیا سی ایم ڈی بنایا گیا ہے۔ چندہ کوچر کے استعفی کی خبر کے عام ہوتے ہی آئی سی آئی سی آئی کے شیئروں میں اچھال آیا ہے۔

جمعرات کو بینک کی طرف سے اس خبر کو شیئر بازار میں شیئر کیا گیا۔ بینک نے کہا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرس نے کوچر کی درخواست فوری منظور کر لی ہے۔ بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ چندہ کے خلاف چل رہی تفتیش کا ان کے عہدہ چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

04 Oct 2018, 12:34 PM
شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس میں 800 پوائنٹ کی گراوٹ، نفٹی بھی ٹوٹا

شیئر بازار کی جمعرات کو گراوٹ کے ساتھ شروعات ہونے کے بعد ہاہاکار کا سلسلہ جاری ہے۔سینسیکس اب تک 810.87 پوائنٹ تک ٹوٹ چکا ہے۔

وہیں نفٹی کی بات کریں تو بھاری گراوٹ کے ساتھ تو فی الحال 261.50 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ یہ 10596.75 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔


04 Oct 2018, 11:27 AM
شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس 614 اور نفٹی 150 پوائنت ٹوٹا

شیئر بازار میں جمعرات کی صبح بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔ سینسیکس 614.47 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ حالانکہ بعد میں بازار کچھ سنبھلا اور یہ گراوٹ 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ سینسیکس ابھی 35370.89 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

وہیں نفٹی میں 150 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا 30 شیئروں پر مبنی حسی انڈیکس (سنسری انڈیکس) صبح 155.1 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 35820.53 پر جبکہ 50 شیئرں پر مبنی نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 103.55 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 10754.70 پر کھلا۔

04 Oct 2018, 8:39 AM
دہلی میں پٹرول میں 15 پیسے، ڈیزل میں 20 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے تیل قیمتوں میں اضافہ کئے جانے کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ دہلی اور ممبئی میں پٹرول کے داموں میں بالترتیب 15 پیسے اور 14 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے داموں میں بالترتیب 20 پیسے اور 21 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.45 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 91.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 80.10 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔