بڑی خبر: رافیل سودے پر روک کی عرضی پر سماعت، کارروائی 10 اکتوبر تک ملتوی

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
user

قومی آوازبیورو

18 Sep 2018, 2:34 PM
رافیل سودے پر روک کی عرضی پر سماعت، کارروائی 10 اکتوبر تک ملتوی

سپریم کورٹ نے آج رافیل سودے پر روک لگانے کی مانگ کرنے والی عرضی پر سماعت کی اور معاملہ کو 10 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔ جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس نوین سنہا اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے اس معاملہ کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عرضی گزار ایم ایل شرما نے کورٹ سے کہا کہ انہیں اس معاملہ میں مزید دستاویزات پیش کرنے کے لئے کچھ وقت چاہئے۔ عدالت نے عرضی گزار کے مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت ملتوی کر دی۔

18 Sep 2018, 10:56 AM

دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیوری کے خلاف مقدمہ درج یا گیا ہے۔ انہوں نے 16 ستمبر کو دہلی کی ایک غیر قانونی کالونی گوکل پور میں واقع اس گھر کی سیلنگ توڑ دی تھی جسے حکومت کی جانب سے سیل کیا گیا تھا۔

سیل توڑتے وقت منوج تیواری نے کہا تھا کہ سیلنگ کے پیچھے کیجریوال کی سازش ہے۔ منوج تیواری کا کہنا ہے کہ وہ ایسا بار بار کریں گے اور آج پھر سیل توڑیں گے۔

18 Sep 2018, 9:09 AM

ملک میں تیل کی قیمتوں کا اضافہ لگاتار جاری ہے اور منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوا۔ دہلی میں پٹرول کے دام 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے دام 9 پیسے فی لیٹر بڑھ گئے ہیں۔ اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 82.16 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے دام 73.87 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔