اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے فتوی پر پابندی لگانے والے فیصلہ پر سپریم کورٹ کی روک

سینئر وکیل راجو رام چندرن نے عرضی گذار جمعیت علماء ہند کی طرف سے پیروی کی۔ ان کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمی نے نوٹس جاری کیا اور ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگادی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

12 Oct 2018, 3:30 PM
اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے فتوی پر پابندی لگانے والے فیصلہ پر سپریم کورٹ کی روک

سپریم کورٹ نے فتوی اور فرمان جاری کرنے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے پر آج روک لگادی۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے گذشتہ 30 اگست کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کوئی مذہبی تنظیم، ادارہ، مقامی پنچایت اور عوامی گروپ فتوی یا فرمان جاری نہیں کرے گا۔

جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرنے والوں کو نوٹس جاری کرکے اس پر جواب طلب کیا ہے۔ سینئر وکیل راجو رام چندرن نے عرضی گذار جمعیت علماء ہند کی طرف سے پیروی کی۔ ان کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمی نے نوٹس جاری کیا اور ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگادی۔

یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی پنچایت کے فیصلوں پر پابندی

خیال رہے کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ فتوی اور فرمان غیر آئینی ہیں اور فرد کے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ کارگذار چیف جسٹس راجیو شرما اور جسٹس شرد کمار شرماکی بنچ نے ہردوار کے نزدیک ایک گاوں میں نابالغ کے ساتھ عصمت دری کے بعد ہوئے جاری فتوی کے بعد اس پر پابندی لگادی تھی۔

(یو این آئی)

12 Oct 2018, 10:04 AM

ملک میں تیل قیمتوں کے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو پٹرول کے داموں میں 12 پیسے اور ڈیزل کے داموں میں 28 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں پٹرول 82.48 رپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 77.90 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 12 پیسے کے اضافہ کے بعد 87.94 روپے جبکہ ڈیزل 29 پیسے کے اضافہ کے بعد 78.51 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔