بڑی خبر: بابا رامپال قتل معاملہ میں مجرم قرار، حصار چھاونی میں تبدیل

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

11 Oct 2018, 2:06 PM

ہریانہ ریاست کے حصار میں واقع ستلوک آشرم کے خود ساختہ بابا رامپال پر چل رہے قتل کے دو مقدمات میں آج فیصلہ آ گیا ہے۔ عدالت نے دونوں معاملات میں بابا رامپال کو مجرم قرار دیا ہے۔ سماعت کے دوران حصار میں واقع سینٹرل جیل جیل کو ہی عدالت میں تبدیل کیا گیا تھا۔

رامپال کے پیروکاروں کی جانب سے فساد پھیلانے کے خدشہ کے پیش نظر جیل کے اندر ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ رام پال کی پیشی ہوئی۔

11 Oct 2018, 1:25 PM
وزیر اعظم مودی نے ملک کو دھوکہ دیا: راہل گاندھی

رافیل سودے میں بری طرح گھری مودی حکومت پر راہل گاندھی نے تازہ حملہ بولا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رافیل سودا سیدھے سیدھے بدعنوادی کا معاملہ ہے لہذا مودی کو استعفی دے دینا چاہئے۔

راہل نے کہا، ’’رافیل سودا سیدھے طور پر بدعنوانی سے جڑا ہے۔ بدعنوانی کے تمام ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔ کانگریس نے اس معاملہ میں مشترکہ جانچ کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے لیکن مودی حکومت اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔‘‘

11 Oct 2018, 12:26 PM
پانچ منٹ میں سرمایہ داروں کے 3 لاکھ کروڑ غرق

جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار میں بھاری گراوٹ کے بیچ سینسیکس 5 منٹ میں ہی 1000 پوائنٹس سے زیادہ ٹوٹ گیا۔ اس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 3 لاکھ کروڑ غرق ہو گئے۔


11 Oct 2018, 10:10 AM
شیئر بازار پھر دھڑام، سینسیکس 1000، نفٹی 350 پوائنٹس تک گرا

جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار کی شروعات بڑی گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ سینسیکس 980 پوائنٹ گراوٹ کے ساتھ 33923 پر کھلا اور نفٹی 267 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 10193 پر کھلا۔ بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی نفٹی 350 پوائنٹ اور گر گیا۔

بازار میں اس قدر مایوسی کا عالم نظر آیا کہ کاروبار شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی سینسیکس 1000 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔ صبح 9.22 پر سینسیکس 1001.31 پوائنٹس گرکر 33759 پر پہنچ گیا تھا۔ فی الحال سینسیکس 917.48 کی گراوٹ کے ساتھ 33843.41 پر کاروبار کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔