شیئر بازار چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر

بی ایس ای کا سینسیکس 477.54 پوائنٹس کے اضافے سے 38528.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو 3 مارچ 2020 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: عالمی سطح سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر بیشتر گروپوں میں ہونے والی خریداری کے دم پر شیئر بازار آج مسلسل دوسرے روز برتری برقرار رکھتے ہوئے چھ مہینے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا سینسیکس 477.54 پوائنٹس کے اضافے سے 38528.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو 3 مارچ 2020 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 138.25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27 فروری 2020 کے بعد 11385.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بڑی کمپنیوں کے ساتھ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جس میں بی ایس ای مڈ کیپ 1.13 فیصد اضافے سے 14656.68 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 1.30 فیصد اضافے سے 14154.01 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای کی یوٹیلیٹی میں 0.19 فیصد اور ہیلتھ کیئر میں 0.11 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر باقی تمام گروپوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ اضافہ درج کرنے والے زمروں میں ریئلٹی 4.19 فیصد، بینکنگ 2.16 فیصد، خام مادے 2.13 فیصد، مالیات 1.87 فیصد، سی ڈی 1.81 فیصد شامل ہیں۔


عالمی سطح پر جاپان کے نکئی کی 0.20 فیصد گراوٹ کو چھوڑ کر، بیشتر بڑے انڈیکس میں تیزی رہی، جن میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.32 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.65 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.36 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگسینگ 0.08 فیصد شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔