ڈالر کے مقابلے روپے میں ریکارڈ گراوٹ، روپیہ 70 کے پار

روپے میں تاریخی گراوٹ درج ہونے کے بعد اقتصادی معاملہ کے سکریٹری میڈیا سے مخاطب ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے، بیرونی اسباب کی وجہ سے روپیہ کمزور پڑا ہے جو کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

عالمی سطح پر تحفظاتی پالیسیوں میں اضافے کے خوف اور مضبوط امریکی معیشت کے درمیان منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپیہ 70.08 کی سطح سے نیچے چلا گیا جو اس کی اب تک کی سب سے نچلی سطح ہے۔ 11 بجے کے قریب ڈالر کے مقابلے روپے نے 70.08 کی نچلی سطح تک غوطہ لگایا۔

حالانکہ اس کے فوراً بعد انڈین ریزرو بینک نے روپے کی گراوٹ کو کم کرنے کے لیے مداخلت کی۔ اس مداخلت سے روپیہ 70 کی نچلی سطح سے کچھ اوپر اٹھ کر 69.98 تک پہنچ گیا۔ ڈالر کے مقابلے روپے میں تاریخی گراوٹ درج ہونے کے بعد معاشی معاملوں کے سکریٹری سبھاش چندر میڈیا سے مخاطب ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ ”فکرکی کوئی بات نہیں ہے۔ باہری اسباب کی وجہ سے روپیہ کمزور پڑا ہے جو آگے چل کر ٹھیک ہو جائے گا۔“

روپے میں آ رہی اس گراوٹ کے لیے ترکی کی کرنسی میں گراوٹ کو ذمہ دار بتایا جا رہا ہے۔ ترکش لیرا میں آ رہی اس گراوٹ نے ڈالر کو مضبوطی دینے کا کام کیا ہے۔ اس کا براہ راست اثر روپے پر پڑا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Aug 2018, 3:01 PM