سوئس بینک میں رقم جمع کرنے والوں کےبارے میں حکومت کو اہم معلومات ملی 

نیوز چینل سی این بی سی آواز کو ملی معلومات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے جانچ میں پایا ہے کہ بینک میں جمع رقم پر انکم ٹیکس کی چوری کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

انکم ٹیکس ریٹرن کے ذریعہ حکومت کو ان لوگوں کے تعلق سے اہم معلومات موصول ہوئی ہیں جو ٹیکس کی چوری کرتے ہیں اور سوئس بینکوں میں رقم جمع کرتے ہیں۔

نیوس چینل سی این بی سی آواز نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ محکمہ انکم ٹیک کی جانچ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سوئس بینک میں جمع ہر رقم کالا دھن نہیں ہے۔ ایسا اس لئے کیوں کہ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے والے متعدد ٹیکس دہندگان نے خود اس امر کا اقرار کیا ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن کی شق ’ایف اے ‘ میں سوئس بینک میں جمع رقوم کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2016-17 میں سوئس بینک میں کل 5200 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ تقریباً 700 لوگوں نے از خود سوئس بین میں جمع رقوم کا انکشاف کیا ہے۔ اقرار کرنے والوں میں سب سے زیادہ نجی ٹیکس دہندگان ہیں۔ علاوہ ازیں بینک اور کئی کمپنیاں بھی اس طرح کا اقرار کرنے والوں میں شامل ہیں۔

چونکہ یہ رقم انکم ٹیکس ریٹرن میں درج ہے اس لئے یہ کالا دھن نہیں ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی ٹی آر (انکم ٹیکس ریٹرن) سے مزید انکشافات ہوں گے۔

محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق آزادانہ نکاسی منصوبہ کے تحت یہ پیسے باہر بھیجے گئے۔ اسکیم کے مطابق ایک شخص 2.5 لاکھ ڈالر ہر سال باہر بھیج سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */