معاشی محاذ پر مودی حکومت کو پھر لگا جھٹکا، انڈیا ریٹنگز نے گھٹایا شرح ترقی کا اندازہ

معاشی بحران کے دور میں ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ انڈیا ریٹنگز نے رواں مالی سال کے لیے ہندوستانی معیشت کی شرح ترقی کا اندازہ گھٹا دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

انڈیا ریٹنگز اینڈ ریسرچ نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی شرح ترقی کے اپنے اندازے میں کمی کر دی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی نے 20-2019 میں ملک کی معاشی شرح ترقی کے اندازہ کو 6.1 فیصد سے گھٹا کر 5.6 فیصد کر دیا ہے۔ ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی کی شرح ترقی 4.7 فیصد رہ سکتی ہے۔

انڈیا ریٹنگز نے ایک بیان میں کہا کہ ’’اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مالی سال 20-2019 کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح ترقی 5 فیصد سے تھوڑا زیادہ کرنے کی امید نہیں ہے، اس لیے اندازہ میں بدلاؤ کرنا ضروری ہو گیا۔‘‘


ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ ’’نئے اندازے کے مطابق دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح ترقی 4.7 فیصد رہ سکتی ہے۔ ضروری مثبت اثرات کے باوجود معاشی ترقی کی رفتار کم پڑنے سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پہلے کے قیاس سے بھی کم شرح ترقی رہ سکتی ہے اور اس کے 6.2 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔