کرناٹک: جے ڈی ایس حامیوں کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے

ضلع پنچایت کونسل کے صدر ناگرتا سوامی اور ضلع پنچایت کونسل کے رکن تھمے گوڑا کے گھروں اور کاروباری اداروں پر ٹیکس چوری کے الزامات کے تحت چھاپے مارے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک میں برسراقتدار جنتا دل (سیکولر) کے امیدواروں کے دو حامیوں کے ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے منگل کو چھاپے مارنے کی کارروائی کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جے ڈی ایس امیدواروں کے حامیوں کے احاطوں اور کاروباری اداروں پر یہ چھاپے مارے گئے۔ ہاسن میں آئی ٹی افسران نے جے ڈی (ایس) امیدوار پرجول ریونا کے حامیوں جن میں سابق کونسلر پٹیل شیورام، سابق ضلع پنچایت کے صدر پٹیل شیورام اور دیگر لوگوں اور پی ڈبلو ڈی وزیر ایچ ڈی ریوننا کے قریبی کارلے اندریش کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔

ریوننا کے بیٹے پرجول ہاسن پارلیمانی سیٹ سے جے ڈی ایس کے امیدوار ہیں۔ اس سیٹ کی نمائندگی پہلے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیویگوڑا نے کی ہے اور اس بار اس سیٹ کو انہوں نے اپنے پوتے (پرجول) کے لئے چھوڑ دی ہے۔ ایچ ڈی دیویگوڑا خود تماکرو سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ مارنے کی کارروائی مانڈیا لوک سبھا علاقے میں بھی جاری ہے جہاں وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی کے بیٹے نکھل آزاد امیدوار اور سینئر اداکارہ سمالتا امبریش سے مقابلہ کر رہے ہیں جو آنجہانی مرکزی وزیر امبریش کی اہلیہ ہیں۔

ضلع پنچایت کونسل کے صدر ناگرتا سوامی اور ضلع پنچایت کونسل کے رکن تھمے گوڑا کے گھروں اور کاروباری اداروں پر ٹیکس چوری کے الزامات کے تحت چھاپے مارے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔