’مدرا رِن یوجنا‘ پر حکومت وہائٹ پیپر لائے: کانگریس

کانگریس نے مودی حکومت پر ہندستانی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگایاہے اور وزیراعظم کی آسان قرضوں کی اسکیم مدرارن یوجنا پر وہائٹ پیپر لانے کا مطالبہ کیاہے۔

یو ٹیوب گریب
یو ٹیوب گریب
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت پر ہندستانی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگایاہے اور وزیراعظم کی آسان قرضوں کی اسکیم مدرارن یوجنا پر وہائٹ پیپر لانے کا مطالبہ کیاہے۔

کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں معمول کی پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی حکومت کی پالیسی اور نیت نے ہندستانی معیشت کو تباہ کردیاہے ۔انھوں نے کہاکہ خردہ افراط زر کا بڑھنا اور تھوک افراط زر کا کم ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ کسانوں پر دباؤ بڑھ رہاہے ۔کسانوں کو اپنی فصل تھوک بازار میں فروخت کرنی پڑتی ہے اور اپنا روزمرہ کا سامان خردہ بازار سے خریدنا ہوتاہے ۔اس سے صاف ہے کہ کسانوں کو انکی پیداوار کی قیمت کم مل رہی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ حکومت کو مدرا رن کے تعلق سے ریزروبینک کی وارننگ کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور اس کی پوری تفصیل عام کرنی چاہئے ۔انھوں نے کہاکہ پردھان منتری مدرارن یوجنا کے تحت دیئے گئے قرضوں اور انکی وصولی کی پوری تفصیل دیتے ہوئے وہائٹ پیپرلایاجانا چاہئے۔

آربی آئی نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہاہے کہ حکومت کو مدرارن پر توجہ دینی چاہئے ۔آنے والے دنوں میں غیر فعال اثاثہ میں مدرارن کی بڑی حصہ داری ہوسکتی ہے ۔حکومت نے چھوٹے کاروباریوں کی حوصلہ افزائی اور انکی مالی مددکےلیے پردھان منتری مدرارن یوجنا شروع کی ہے جس میں 50ہزار روپئے سے لیکر 10لاکھ روپئے تک کا قرض فراہم کرایاجاتاہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jan 2019, 10:10 PM