سونے کی قیمتیں آسمان چھونے کو تیار، 60 ہزار روپے فی 10 گرام کی جانب گامزن

کورونا وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت تباہ ہو گئی ہے ایسے میں صرف سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ درج ہو رہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں اتنی تیزی کبھی دیکھنے کو نہیں ملی جتنی تیزی اس کورونا وبا کے دور میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آج دہلی میں سونے کی قیمتوں میں 225 روپے فی دس گرام کی تیزی درج ہوئی ہے اور اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں 1932 روپے فی کلوگرام اضافہ درج ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور ڈالر، مرکزی بینکوں کی موجودہ حالت کورونا وبا کی وجہ سے سونے کا انویسٹمنٹ محفوظ سمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے آج دس گرام سونے کی قیمت 56 ہزار 590 روپے رہی اس سے پہلے یعنی کل بدھ کو یہ قیمت 56 ہزار 365 رہی تھی۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2045.70 ڈالر فی اونس رہی۔ ادھر دہلی میں چاندی کی قیمت بھی فی کلوگرام 73 ہزار 833 روہے سے بڑھ کر 75 ہزار 755 ہو گئی ہے یعنی اس میں بھی بدھ کے مقابلہ 1932 روپے فی کلوگرام اضافہ ہو ا ہے۔


زیادہ تر ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت جس بری طرح متاثر ہوئی ہے اس کی وجہ سے سرمایہ کار ابھی کہیں بھی سرمایہ لگاتے ہوئے ڈر رہے ہیں اس لئے وہ سونے میں اپنے انویسٹمنٹ کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ اس سے قبل لوگ بھی جو جائداد وغیرہ میں سرمایا کاری کرتے تھے اس کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اب لوگوں کی اکثریت سونے میں ہی سرمایا کاری کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔