لاک ڈاؤن کے بعد جی ایس ٹی کی آمدنی پہلی بار ایک لاکھ کروڑ سے زائد

رواں سال اکتوبر میں جی ایس ٹی سے 105155 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے جوکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں جمع ہونے والی آمدنی سے 10 فیصد زیادہ ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کے آہستہ آہستہ ٹریک پر لوٹنے کے ساتھ ہی محصول کی وصولی میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ رواں سال اکتوبر میں جی ایس ٹی سے 105155 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی ہے، جوکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں جمع ہونے والی آمنی سے 10 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے آج یہاں جاری جی ایس ٹی کیلکشن کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2020 میں جی ایس ٹی محصول کی وصولی 105155 کروڑ تھی جس میں سی جی ایس ٹی 19193 کروڑ ، ایس جی ایس ٹی 25411 کروڑ ، آئی جی ایس ٹی 52540 کروڑ اور معاوضہ سیس میں 932 کروڑ روپے شامل ہیں ۔ آئی جی ایس ٹی میں 23375 کروڑ روپے کا ٹیکس اور جمع سامان پر 932 کروڑ روپے معاوضہ سیس شامل ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق 31 اکتوبر تک 80 لاکھ ٹیکس دہندگان نے جی ایس ٹی آر 3 بی رٹرن داخل کئے ہیں۔


سرکار نے آئی جی ایس ٹی محصول میں سے 25091 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی میں اور 19427 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو منتقل کردیئے ہیں۔ باقاعدہ منتقلی کے بعد مرکزی حکومت کو 44285 کروڑ روپے اور ریاستوں کو اکتوبرمیں 44839 کروڑ روپے ملے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔