پروازوں کا کرایہ اچانک 300 فیصد تک مہنگا

عام دنوں میں جہاز کرایہ دہلی سے ممبئی کا 5000 روپے ہوتا ہے لیکن اب یہ بڑھ کر 15000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی سے ہوائی جہاز کا سفر کرنے والے مسافروں کو اب کرایہ کے لئے زیادہ جیب ڈھیلی کرنی پڑے گی۔ دراصل دہلی ایئرپورٹ پر تین میں سے ایک ہوائی پٹی کو مرمت کے لئے بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے ویکینڈ پر کرایہ تقریباً 300 فیصد تک بڑھ گیا۔

اندرا گاندھی ہوائی اڈے کی انتظامی کمپنی جی ایم آر کے مطابق تین رن وے میں سے ایک کو بند کر دیا گیا ہے۔ جس کے سبب 50 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ غور طلب ہے کہ عام دنوں میں دہلی سے ممبئی کا ہوائی جہاز کا کرایہ 5000 روپے ہوتا ہے لیکن اب یہ بڑھ کر 15000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کو 13 دنوں کے لئے یعنی 16 نومبر تا 28 نومبر تک بند کیا گیا ہے۔ اندرا گاندھی ہوائی اڈا ملک کا سب سے مصروف ترین ہوائی اڈا ہے، یہاں کی تین میں سے ایک فضائی پٹی بند ہونے کی وجہ سے روزانہ 50 پروازوں کی روانگی اور آمد بند ہو جائے گی۔

جہاں دہلی کا کرایہ 5 ہزار سے بڑھ کر 15 ہزار تک پہنچ چکا ہے وہیں بنگلورو کا کرایہ عام دنوں میں 6 ہزار روپے ہوتا ہے جبکہ اس قت یہ کرایہ 11000 تک پہنچ ہوگیا ہے۔

اسی طرح ممبئی سے دہلی آنے والے مسافروں کو ہفتہ کے روز 11602 روپے خرچ کرنے ہوں گے جبکہ عام دنوں میں یہ کرایہ صرف 9228 روپے ہوتا ہے۔ تین میں سے ایک فضائی پٹی بند ہونے کی وجہ سے اگلے ایک ہفتہ کے دوران دہلی سے ممبئی، بنگلورو، حیدرآباد، چنئی اور دیگر مقامات کا کرایہ بڑھ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔