ستمبر میں برآمدات میں 6.57 فیصد کی گراوٹ

امریکہ اور یورپ کے بازاروں میں مانگ کم ہونے کی وجہ سے رواں سال کے ستمبر میں ہندوستانی برآمدات 6.57 فیصد کم ہوکر 26.03 بلین ڈالر رہ گیا، جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں یہ عدد و شمار 27.87 بلین ڈالر تھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: امریکہ اور یورپ کے بازاروں میں مانگ کم ہونے کی وجہ سے رواں سال کے ستمبر میں ہندوستانی برآمدات 6.57 فیصد کم ہوکر 26.03 بلین ڈالر رہ گیا، جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں یہ عدد و شمار 27.87 بلین ڈالر تھا۔

منگل کو یہاں جاری حکومتی اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ اگست 2019 میں ہندوستانی برآمدات 26.13 بلین ڈالر تھی۔ رواں مالی سال میں ستمبر تک برآمدات 2.39 کم ہو کر 159.57 بلین ڈالر رہ گیا جبکہ پچھلے مالی سال کے 163.48 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھی ۔ ستمبر 2019 میں مجموعی طور پر درآمدات 13.85 فیصد کم ہوکر 36.89 بلین ڈالر رہی جبکہ ستمبر 2018 میں 42.82 بلین ڈالر برآمدات تھی۔ رواں مالی سال میں ستمبر 2019 تک مجموعی طور پر درآمدات 7.01 فیصد کم ہوکر 243.28 بلین ڈالررہ گئی۔اس سے پچھلے مالی سال میں ستمبر 2018 تک مجموعی طور پر درآمدات 1 261.63 بلین ڈالر رہی تھی ۔


اعداد و شمار کے مطابق ، اپریل سے اگست 2019 میں سروس اور سامان کی کل برآمدات تخمینہ میں 1.93 فیصد اضافے کے ساتھ21. 267 بلین ڈالر ہوگیا۔ اسی عرصے میں کل درآمدات 3.15 فیصد کم ہوکر 312.16 بلین ڈالر رہ گئی۔ ستمبر 2019 میں تجارتی خسارہ کم ہوکر 10.86 بلین ڈالر رہ گیا ہے۔ ستمبر 2018 میں یہ عدد 14.95 بلین ڈالر تھا۔ موجودہ مالی سال میں اب تک ، مجموعی طور پر تجارتی خسارہ 44.95 بلین ڈالر رہا ہے ، جبکہ گذشتہ مالی سال میں تجارتی خسارہ 60.16 بلین ڈالر تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔