’ای ایم آئی ملتوی ہوئی ہے معاف نہیں کی گئی، بعد میں زائد سود بھی دینا ہوگا‘

بینک نے واضح کیا ہے کہ کوئی قسط معاف نہیں کی جائے گی بلکہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسے آگے بڑھا دیا گیا ہے اور زائد سود کے ساتھ بعد میں ادائیگی کرنا ہوگی

ریزرو بینک آف انڈیا کی فائل تصویر
ریزرو بینک آف انڈیا کی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے سنگین بحران سے دو چار ہندوستانی اقتصادیات میں قرض لیکر مکان خریدنے والے ، کار خریدنے والے ، پرسنل لون لینے والے یا دیگر قرض داروں کو تین مہینے تک ای ایم آئی ادا کرنے سے راحت مل گئی ہے۔ حالانکہ کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والوں کو فی الحال یہ راحت نہیں مل رہی ہے۔

قسط معاف نہیں کی گئی ہے جبکہ ای ایم آئی ٹالی گئی ہے ۔ یہ بھی اچھی بات ہے کیونکہ قرض لیا ہے تو ادا کرنا تو ہو گا ہی ابھی تین مہینے کے لئے نہیں دینا ہے لیکن بعد میں دینا ہو گا ۔ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے مالیاتی پالیسی کا جائزہ لینے کے بعد آج کئی بڑے اعلانوں میں ٹرم لون لینے والے سبھی گاہکوں کو تین مہینے تک ای ایم آئی نہیں ادا کرنی ہو گی یہ بات بھی کہی۔


یہ فائدہ سرکاری اور نجی شعبے کے بینکوں ، علاقائی دیہی بینکوں ، سہکاری بینکوں یا کسی ہاوسنگ فائنانس کمپنی سے ٹرم لون لینے والے سبھی گاہکوں کو ملے گا ۔ معلوم ہو کہ بینکنگ کی دنیا میں ٹرم لون ویسے لون کو کہا جاتاہے جس کی ادائیگی کے لئے بینک ایک طئے شدہ رقم کی قسط باندھ دیتی ہے اسے ہی عام زبان میں ای ایم آئی کہا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے اس اعلان کا فائدہ ہوم لون لینے والوں کو ، کار یا کسی دیگر موٹر سائیکل کے لئے لون لینے والوں کو ، پرسنل لون لینے والوں ، مشینری کے لئے لون لینے والے کاروباریوں وغیرہ کو ملے گا ۔

ریزرو بینک کے اعلان کے بعد کچھ لوگ یہ ماننے لگے ہیں کہ انہیں تین مہینے تک لون کی ای ایم آئی نہیں ادا کرنی ہو گی اسے ادا کرنے سے آزادی مل جائے گی لیکن ایسی بات نہیں ہے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے صرف تین مہینے تک ای ایم آئی کی ادائیگی کو ٹالا ہے اسے آگے بڑھا دیا ہے اس کا فائدہ لینے والے گاہکوں کی تین قسط تو بڑھ ہی جائے گی ان تین مہینوں کی میعاد کا زائد سود بھی دینا ہو گا ۔


وہیں دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک سینئر افسر نے واضح کیا کہ کریڈٹ کارڈ کا بل ٹرم لون نہیں ہے بلکہ آپ کی خریداری کا بل ہے یہ ریزرو بینک آف انڈیا کے اعلان میں شامل نہیں ہے ۔ بینک کا کہنا ہے کہ اگر ہاں کسی نے کریڈٹ کارڈ سے بڑی خریداری کی ہے اور اسے ای ایم آئی میں تبدیلی لی ہو تو اس پر اسے نافذ کیا جا سکتا ہے لیکن اس کیلئے بھی متعلقہ اتھارٹی کو ایک وضاحت جاری کرنا ہو گا ۔

بینک بازار ڈاٹ کام کے سی ای او عادل شیٹی کا کہنا ہے کہ قرض کے ای ایم آئی ادائیگی پر تین مہینے کی چھوٹ گاہکوں کیلئے بڑی راحت ہو گی ۔ یہ اس لئے کیونکہ ابھی کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے اقتصادی نظام میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہاہے ۔ ریزرو بینک نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تین مہینے تک ای ایم آئی نہیں ادا کرنے سے ان کے کریڈٹ اسکور پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔