ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد شیئرز خریدے

ریگولیٹری میں فائلنگ کیے جانے والے دستاویزات و کاغذات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے تقریباً 73 اعشاریہ 5 ملین شیئرز خرید لیے ہیں۔

ایلون مسک، تصویر آئی اے این ایس
ایلون مسک، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خرید لئے ہیں۔ اس حوالے سے ریگولیٹری میں فائلنگ کیے جانے والے دستاویزات و کاغذات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے تقریباً 73 اعشاریہ 5 ملین شیئرز خرید لیے ہیں۔ ایلون مسک کے ٹوئٹر میں یہ کاروباری شیئرز کو غیر فعال سرمایہ کاری سمجھا جا رہا ہے اور اس کا مطلب یہ لیا جارہا ہے کہ وہ طویل المدت سرمایہ کار کے طور پر شیئرز کی خرید و فروخت کم سے کم کریں گے۔

تاہم مسک نے ٹوئٹر پر آزادانہ رابطہ و گفتگو کی صلاحیت پر سوال اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے گزشتہ ماہ آزادانہ خطاب پر ٹوئٹس کیے تھے۔ ان کے اس اقدام پر اب انڈسٹری کے تجزیہ کار تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ سیماب صفت ایلون مسک ایک جانب بیٹھنے کی بجائے متحرک رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔