ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

دہلی میں آج ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اگست کے بعد ڈیزل کی قیمت 4 دسمبر کو ایک بار پھر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی۔

پٹرول-ڈیزل
پٹرول-ڈیزل
user

یو این آئی

نئی دہلی: سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز مسلسل چوتھے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں ایندھن کی قیمت میں آج 24 سے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں آج ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اگست کے بعد ڈیزل کی قیمت 4 دسمبر کو ایک بار پھر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی۔ پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آج دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 83.13 روپے اور ڈیزل 73.32 روپے رہیں۔


آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پچھلے پندرہ روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں 13 مرتبہ 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل بھی تقریباً تین روپے مہنگا ہوا ہے۔ تجارتی ریاست ممبئی میں پٹرول 26 پیسے اضافے سے 89.78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 27 پیسے اضافے کے ساتھ 79.93 روپے فی لیٹر پر ہوگیا۔

کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 26 پیسے اضافے سے 84.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے کے بعد 76.89 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ چنئی میں بھی پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں 24 پیسے اضافے سے 86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے اضافے سے 78.69 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔


آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی اسی طرح برقرار ہیں۔

دہلی میں پٹرول 83.13 روپے اور ڈیزل 73.32 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 89.78 روپے اور ڈیزل 79.93 روپے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 86.00 روپے اور ڈیزل 78.69 روپے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول 84.63 روپے اور ڈیزل 76.89 روپے فی لیٹر

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔