2014 کے مقابلہ آج پیٹرول پر %211 اور ڈیزل پر %433 ایکسائز ڈیوٹی

2014 میں ایکسائز ڈیوٹی 9.2 روپے فی لیٹر تھا جو اب 19.48 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے۔ اسی طرح ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی 3.46 روپے لیٹر تھا جو اس وقت بڑھا کر 15.33 روپے فی لیٹر کیا جا چکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اضافہ مرکزی حکومت کے لیے گلے کی ہڈی ثابت ہو رہی ہے۔ اپنے دفاع میں بی جے پی نے آج پریس کانفرنس کر یہ تو کہہ دیا کہ تیل کی قیمتوں کا کنٹرول حکومت کے ہاتھوں میں نہیں ہے، لیکن کانگریس کا بھی یہ دعویٰ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ صرف بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ نہیں بلکہ حکومت کی پالیسیاں ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس نے یہ بھی کہا کہ 2014 کے مقابلے پٹرول کی ایکسائز ڈیوٹی میں 211.7 فیصد جب کہ ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں 433 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ 2014 میں جہاں ایکسائز ڈیوٹی 9.2 روپے فی لیٹر تھا وہ اب بڑھ کر 19.48 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے۔ اسی طرح 2014 میں ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی 3.46 روپے لیٹر تھا جو اس وقت بڑھا کر 15.33 روپے فی لیٹر کیا جا چکا ہے۔ اس طرح کانگریس کے الزامات کی بنیاد پر دیکھا جائے تو موجودہ حکومت کے ذریعہ ایکسائز ڈیوٹی کو 2014 کے مطابق کیے جانے پر پٹرول کی قیمت کم از کم 10.42 روپے اور ڈیزل کی قیمت کم از کم 12 روپے کم ہو جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */