مسلسل دوسرے دن سستا ہوا ڈیزل، پٹرول میں کوئی تبدیلی نہیں

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کی وجہ سے جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن ملک میں ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ، جبکہ پٹرول کی قیمتیں 32 ویں دن بھی مستحکم رہیں

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کی وجہ سے جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن ملک میں ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ، جبکہ پٹرول کی قیمتیں 32 ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ منگل کے روز بھی چار ماہ بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی ہو ئی تھی ۔ دہلی میں جمعرات کو انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.84 روپے فی لیٹر رہا ، وہیں ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.47 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.47 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ 19 کے ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے تیل کی مانگ میں بہتری نہیں ہورہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ جاری ہے ۔ آج کاروبار شروع ہوتے ہی برینٹ کروڈ 1.20 فیصد کمی کے ساتھ 67.41 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 1.53 فیصد گر کر 64.46 ڈالر پر آ گیا۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں :

شہر .............. پٹرول ............... ڈیزل

دہلی ........... 101.84 ........... 89.47

ممبئی ........... 107.83 ........... 97.04

چنئی ........... 102.49 ........... 94.02

کولکاتا ........... 102.08 ........... 92.57

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔