گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ

ایشائی مارکیٹس سے ملنے والے کمزور اشاروں کے دوران گھریلو اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کھلتے ہی اوندھے میں گرا اور اس دوران بی ایس ای کا سنیکس 50،000 کے نیچے سے نیچے چلا گیا

اسٹاک مارکیٹ
اسٹاک مارکیٹ
user

یو این آئی

ممبئی: ایشائی مارکیٹس سے ملنے والے کمزور اشاروں کے دوران گھریلو اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کھلتے ہی اوندھے میں گرا اور اس دوران بی ایس ای کا سنیکس 50،000 کے نیچے سے نیچے چلا گیا۔ ابتدائی کاروبار میں بی ایس ای کا سنیکس 50256.71 پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے 50 ہزار سے نیچے پھسل گیا ۔

بی ایس ای کا سنسیکس شروعاتی کاروبار میں 50256اعشاریہ سات ایک پوائنٹس پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے 50400اعشاریہ39 پر پہنچ گیا ۔ اس کے بعد شیئروں کا فروخت ہونا شروع ہوا جس سے یہ 49950.75 پوائنٹس کی نچلی سطح پر چلا گیا۔ اب یہ 847.19 پوائنٹس کی گراوٹ سے 50192.19 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔


این ایس ای کا نفٹی بھی گرکر 14888.60 پوائنٹس پر کھلا ۔ اس کے بعد یہ 14919.45 پوائنٹس کی اعلی ترین سطح تک گیا لیکن فروخت کی وجہ سے یہ بھی 14777.55 پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ فی الحال یہ 227.40 پوائنٹس کی گراوٹ سے 14870.25 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔