سبھاش گھئی کی فلم ’36 فارم ہاؤس‘ کا ٹریلر ریلیز

او ٹی ٹی پر سبھاش گھئی کی بطور مصنف اور میوزک کمپوزر پہلی ڈیبو فلم ’36 فارم ہاؤس‘ ہے جو ایک دلچسپ قتل کیس کے بارے میں ہے، جسے مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

تصویر ٹوئٹر @SubhashGhai1
تصویر ٹوئٹر @SubhashGhai1
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز سبھاش گھئی کی آنے والی فلم '36 فارم ہاؤس' کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ سبھاش گھئی کی لکھی اور زی اسٹوڈیو اور مکتا سرچ لائٹ فلمز کی پروڈیوس فیملی کامک ڈرامہ فلم '36 فارم ہاؤس' کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ او ٹی ٹی پر سبھاش گھئی کی بطور مصنف اور میوزک کمپوزر پہلی ڈیبو فلم ہے جو ایک دلچسپ قتل کیس کے بارے میں ہے، جسے مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ فلم امیر اور غریب کے درمیان فرق کو طنزیہ انداز میں پیش کرتے ہوئے یہ پیغام دیتی ہے کہ کچھ ضرورت کے لیے چوری کرتے ہیں اور کچھ لالچ کے لیے چوری کرتے ہیں۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح تین بچے اپنی ماں کی خواہش پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

سبھاش گھئی نے کہا کہ "ایک طویل وقفے کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ مجھے اچانک ایک پل میں پھینک دیا گیا اور 36 فارم ہاؤسز کے ساتھ ایک مرتبہ پھر فلم سازی کی تمام مہارتوں کا امتحان لیا گیا ہے۔ چاہے وہ پہلی بار کسی او ٹی ٹی کے لیے ایک تفریحی فلم کی تخلیق ہو، بہترین کاسٹ کے ساتھ ایک دلچسپ نئی کہانی لکھنا ہو، میرے ذریعہ فلم کے لیے دو گانوں کے ساتھ بول لکھنا یا میری تحریر اور ایڈیٹنگ کے ذریعے ہر فنکار اور ٹیکنیشن سے بہترین پرفارمنس باہر نکالنا ہو۔ میں نے اس تجربے سے پوری طرح لطف اٹھایا اور میں لاکھوں شائقین کی جانب سے اسے 21 جنوری سے زی ۔ 5 پر لائیو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں‘‘۔


قابل ذکر ہے کہ 36 فارم ہاؤس کی ہدایت کاری رام رمیش شرما نے کی ہیں۔ فلم میں سنجے مشرا، وجے راز، امول پراشر، فلورا سینی، برکھا سنگھ، مادھوری بھاٹیہ اور اشونی کالسیکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔