اکشے کمار کی فلم کٹھ پتلی کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز، ’یہ کھیل پاور کا نہیں، مائنڈ کا ہے!‘

بالی اسٹار اکشے کمار کی آنےوالی فلم کٹھ پتلی کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے۔ یہ فلم تمل فلم ’رتساسن‘ کا ہندی ریمیک ہے۔ فل کی شوٹنگ مسوری میں چل رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: فل کی شوٹنگ مسوری میں چل رہی ہے۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’رکشابندھن‘ حال ہی میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، وہ اب نئی فلم ’کٹھ پتلی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہو گئے ہیں۔ فلم کا موشن پوسٹر ریلیز ہو گیا ہے اور اکشے کمار نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اسے شیئر کیا ہے۔

موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے ٹوئٹر پر لکھا ’’یہ کھیل پاور کا نہیں، مائنڈ کا ہے۔ اور اس مائنڈ گیم میں آپ اور میں، سب کٹھ پتلی ہیں۔ انہوں نے اطلاع دی کہ فلم دو ستمبر کو ریلیز ہوگی اور اس کا ٹریلر کل منظر عام پر آئے گا۔


فلم میں کچھ ہارر شارٹ بھی فلمائے گئے ہیں۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ، ڈزنی، ہاٹ اسٹار پرریلیز ہوگی۔ اس فلم کو رنجیت ایم تیواری ہدایت کر رہے ہیں۔ فلم کے موشن پوسٹر کو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ اس میں اکشے کمار پولیس آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک سیرین کلر کا تعاقب کر رہے ہیں۔

کٹھ پتلی تمل فلم ’رتساسن‘ کا ہندی ریمیک ہے، یہ فلم ایک سائکو کلر پر مبنی ہے، جو اسکولی بچیوں کو اپنا شکار بناتا ہے۔ اس فلم میں اداکار وشنو وشال اہم کردار میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔