چہرے پر موٹے شیشے کا چشمہ، داڑھی اور سر پر ٹوپی... سپر اسٹار کو پہچاننا ہوا مشکل

فلم ’گلابو ستابو‘ ایک فیملی ڈرامہ و مزاحیہ فلم ہے جس کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے اور ابھی یہ شوٹنگ لکھنؤ میں کافی دنوں تک چلنی ہے۔ فلم آئندہ سال یعنی 2020 کی 24 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ:پہلی یا دوسری نظر میں دیکھنے سے بھی کوئی نہیں پہچان سکتا ہے کہ یہ ضعیف العمر شخص صدی کا بہترین فلمی ستارہ امیتابھ بچن ہے۔فلم ’گلابو ستابو‘ کی جاری کردہ پہلی جھلک میں ایک بزرگ کی تصویر ہے جو کہ چہرے پر موٹے شیشے کا چشمہ، داڑھی اور سر پر ٹوپی پہنے غصہ، لمبی ناک، پیشانی اور چہرے پر سینکڑوں جھریاں، غصے میں نظر آرہے ہیں، وہ پریشان پریشان سے ہیں، گویا دنیا کی ساری مصیبتیں ان پر اتری ہیں۔

چہرے پر موٹے شیشے کا چشمہ، داڑھی اور سر پر ٹوپی... سپر اسٹار کو پہچاننا ہوا مشکل

لکھنؤ کے محمود آباد ہاؤس میں سینکڑوں افراد پر مشتمل یونٹ ہے۔ جس میں سب سے اہم اداکار امیتابھ بچن ہیں جو فلم ’گلابو ستابو‘ میں ایک بزرگ اور مفلوک الحال شخص کے طور پر نظر آئیں گے۔ محمود آباد ہاؤس کی قدیم کوٹھی میں جا بجا بسوں اور گاڑیوں کی بڑی تعداد ہے، یہاں داخلے کی سخت ممانعت ہے، باؤنسر بھی ہیں سیکورٹی عملہ بھی موجود ہے، اسی درمیان ان لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو اس عظیم الشان عمارت کی دیواروں سے جھانک کر ایک جھلک امیتابھ بچن کی دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ سخت پہرہ ہے، امیتابھ بچن اپنا شاٹ پورا کر کے وینیٹی وین میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں وہ سیٹ پر موجود فقط چند لوگوں سے ہی بات کرتے ہیں، وہ جب وین سے باہر نکلتے ہیں تو ایک عملہ ہٹو۔ بچو کی آواز بلند کرتا ہے اور امیتابھ بچن نظریں جھکائے ہوئے چلے جاتے ہیں۔ وینیٹی وین ایک لمبی بس ہوتی ہے جس میں ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہوتی ہیں، عام طور سے فلمی ستارے شوٹنگ کے دوران اس گاڑی میں ہی آرام کرتے ہیں۔

چہرے پر موٹے شیشے کا چشمہ، داڑھی اور سر پر ٹوپی... سپر اسٹار کو پہچاننا ہوا مشکل

سجیت سرکار فلم ’گلابو ستابو‘ کے ہدایت کار ہیں، فلم کی کہانی لکھی ہے جوہی چترویدی نے، فلم میں آیوشمان کھرانا بھی ہیں جو مکان کے کرایہ دار کی حیثیت سے ہیں، جبکہ امیتابھ بچن مکان مالک کے رول میں ہیں۔ اس فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ آئندہ سال 24 اپریل 2020 کو فلم بین اس کو دیکھ سکیں گے۔ فلم ’گلابو ستابو‘ فیملی ڈرامہ و مزاحیہ فلم ہے جس کی طویل شوٹنگ لکھنؤ میں ہی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔