مدھربھنڈارکر کی فلم میں ’غالب‘ بن سکتے ہیں شاہ رخ!

ذرائع کے مطابق فلم کا نام انسپیکٹر غالب ہوگا جو ریت مافیا پر مبنی ہوگی، فلم کا اہم کردار ’انسپیکٹر غالب‘ ریت مافیا کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اور ان سے لوہا لیتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: پیج 3، چاندنی بار، فیشن، کارپوریٹ اور ہیروئن جیسی کئی سپرہٹ فلمیں دے چکے مدھربھنڈارکر ایک بار پھر ایک نئے موضوع پر فلم بنانے کی تیاری کررہے ہیں، جس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان نظر آسکتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کا نام انسپیکٹر غالب ہوگا اور یہ فلم ریت مافیاؤں پر مبنی ہوگی۔ انسپیکٹر غالب ایک ایسے پولس والے کی کہانی ہے جو ریت مافیاؤں کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اور ان سے لڑتا ہے۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ مدھر نے اس فلم کے لئے شاہ رخ خان کو اپروچ کیا ہے۔ انہوں نے شاہ رخ کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی اور انہیں اسکرپٹ سنائی۔شاہ رخ کو فلم کی کہانی پسند آئی لیکن انہوں نے ابھی اس پروجیکٹ کے لئے حامی نہیں بھری ہے۔

گزشتہ کافی وقت سے ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شاہ رخ خان نے راکیش شرما کی زندگی پر بن رہی فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حالانکہ فلم کے رائٹر نے ان خبروں کی تردید کی ہے لیکن پھر بھی کوئی آفیشل کنفرمیشن نہیں آ سکی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے شبہات بڑھ رہے ہیں۔

مدھر بھنڈارکر کی شاہ رخ خان کو لے کر بنائی جانے والی فلم ’انسپکٹر غالب‘ ان کی دیگر فلموں سے علیحدہ ہوگی اور اس میں سمبا یا سنگھم کی طرح ہلکا پھلکا ماحول نہ رہ کر سنجیدہ پس منظر رہے گا۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اس سے قبل فلم ’ون ٹو کا فور‘ میں بھی پولس افسر کا کاردار ادا کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔