سلمان خان اب اداکارہ نصرت بھروچا کو دیں گے فلم میں چانس

فلم کی کہانی لو اسٹوری پر مبنی ہوگی جو اسمال ٹاؤن میں ہونے والی شادی کے ارد گرد گھومےگی۔اس کے ڈائیلاگ راج شانڈلکھیں گے۔فلم ابھی کاسٹنگ اسٹیج پر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سلمان خان کو فلم انڈسٹری میں گاڈ فادر مانا جاتا ہے۔سلمان اپنی فلموں میں نئے ستاروں کو لانچ کرتےہیں۔سلمان کے پروڈکشن ہاؤس میں بنی نوٹ بک فلم ریلیز ہونے والی ہے۔اس فلم سے وہ موہنیش بہل کی بیٹی پرنوتن بہل اور ظہیر اقبال کو لانچ کرنے جارہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت ایک اور فلم بنانے جارہے ہیں جس میں سونو کے ٹیٹو کی سویٹی فیم نصرت بھروچا کام کریں گی۔

بتایا جارہا ہےکہ فلم کی کہانی لو اسٹوری پر مبنی ہوگی جو اسمال ٹاؤن میں ہونے والی شادی کے ارد گرد گھومےگی۔اس کے ڈائیلاگ راج شانڈلکھیں گے۔فلم ابھی کاسٹنگ اسٹیج پر ہے۔فلم کی کاسٹنگ پوری ہونے کے بعد اگلے کچھ مہینے میں اس کی شوٹنگ شروع ہوجائےگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔