کنگ خان سالگرہ پر اپنے انداز میں ملے مداحوں سے

شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ رات منت کے باہر جمع مداحوں سے انتہائی سادہ لیکن اپنے انداز میں ملے۔

شاہ رخ خان
شاہ رخ خان
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان بدھ کو یعنی آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر گزشتہ رات شاہ رخ کے گھر کے باہر مداحوں کی بڑی بھیڑ دیکھی گئی۔ اسی دوران بادشاہ بھی اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے آدھی رات کو گھر کے باہر پہنچ گئے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

دراصل شاہ رخ کے مداح ان کی سالگرہ ایک تہوار کی طرح مناتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ہر سال آدھی رات کو منت کے باہر انہیں مبارکباد دینے پہنچ جاتے ہیں۔ گزشتہ رات بھی شاہ رخ کے گھر کے باہر ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے ستارے کو نیک خواہشات دینے کے لیے منّت پہنچے تھے۔


شاہ رخ خان بھی اپنے مداحوں کا بہت خیال رکھتے ہیں اور انہیں کبھی مایوس نہیں کرتے۔ وہ بھی آدھی رات کو ان سے ملنے گھر سے نکلے۔ اس دوران ان کا 9 سالہ بیٹا ابرام بھی ان کے ساتھ موجود تھا۔ دونوں نے گھر کے باہر مداحوں کی بھیڑ کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران شاہ رخ انتہائی سادہ انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے کالی ٹی شرٹ اور بلیک جینز پہن رکھی تھی۔

اس موقع پر انہوں نے مداحوں کو خوش کرنے کے لئے اپنے بازو پھیلا کر اپنا سگنیچر موو بھی کیا۔ اس کے ساتھ وہ مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے بھی نظر آئے۔ مداح کافی دیر تک شاہ رخ-شاہ رخ کے نعرے لگاتے سنائی دیئے۔ شاہ رخ کافی دیر تک اپنے مداحوں کے ساتھ رہے اور پھر واپس اپنے گھر چلے گئے۔ واضح رہے شاہ رخ خان جلد ہی سدھارتھ آنند کی آنے والی فلم پٹھان میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم بھی ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */