لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ٹائیگر - 3 کی شوٹنگ کریں گی کٹرینہ کیف

کٹرینہ کیف ’ٹائیگر۔ 3‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔ ممبئی میں فلم کا سیٹ تیار ہے اور ان کے ساتھ پوری ٹیم کووڈ کی صورتحال بہتر ہونے کی منتظر ہے۔

کٹرینہ کیف، تصویر آئی اے این ایس
کٹرینہ کیف، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف ممبئی میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد فلم ٹائیگر۔ 3 کی شوٹنگ شروع کردیں گی۔ کٹرینہ کیف جلد ہی ’سوریہ ونشی‘ اور ’فون بھوت‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ ان کے ایک اور بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ بھی جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔

کٹرینہ کیف ’ٹائیگر۔ 3‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔ ممبئی میں فلم کا سیٹ تیار ہے اور ان کے ساتھ پوری ٹیم کووڈ کی صورتحال بہتر ہونے کی منتظر ہے۔ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی کٹرینہ کیف فلم ’ٹائیگر۔ 3‘ کی شوٹنگ شروع کر دیں گی۔ اہم بات یہ ہے کہ یش راج بینر تلے بنائی جانے والی فلم ٹائیگر۔ 3 فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔ ٹائیگر۔ 3 میں سلمان خان، کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی کے اہم کردار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔