عید کے موقع پر ریلیز ہوگی جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے-2‘

جان ابراہم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’تن من دھن سے بڑھ کر جن گن من۔ ستیہ میو جیتے- 2 کی ٹیم کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔ عید، 14 مئی کو ملاقات ہوگی‘‘۔

جان ابراہم، تصویر یو این آئی
جان ابراہم، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے 2‘ عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ جی ہاں، خبر ہے کہ جان ابراہم جلد ہی فلم ’ستیہ میو جیتے 2‘ میں نظر آئیں گے۔ اس درمیان فلم کے ریلیز ہونے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر ملک کا پرچم لئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کے کرتے کے ساتھ سفید پگڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔ جان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’تن من دھن سے بڑھ کر جن گن من۔ ستیہ میو جیتے- 2 کی ٹیم کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔ عید 14 مئی کو ملاقات ہوگی‘‘۔

جان ابراہم، تصویر آئی اے این ایس
جان ابراہم، تصویر آئی اے این ایس

ملاپ زویری کی ہدایت کاری والی فلم ’ستیہ میو جیتے۔2‘ میں جان کے علاوہ منوج باجپئی سمیت متعدد ستارے اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ان کے علاوہ اس فلم میں دیویا کھوسلہ کمار بھی ہیں۔ اس فلم کو بھوشن کمار پروڈیوس کر رہے ہیں۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی ’ستیہ میو جیتے‘ کا سیکوئل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */