ڈرگ معاملہ: نواب ملک کے گرفتار داماد کے خلاف کارروائی جاری، این سی بی نے کی چھاپہ ماری

این سی بی کی کئی ٹیمیں جمعرات کی صبح سے ہی متحرک ہو گئی تھیں اور ان ٹیموں نے سمیر خان کی رہائش سمیت کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔

مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان / تصویر آئی اے این ایس
مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جمعرات کے دن ان کے گھر سمیت متعد ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی اور تلاشی لی۔ ایجنسی نے یہ کارروائی ڈرگ سے متعلق معاملہ میں کی ہے۔

ڈرگ معاملہ: نواب ملک کے گرفتار داماد کے خلاف کارروائی جاری، این سی بی نے کی چھاپہ ماری

ذرائع کے مطابق این سی بی کی کئی ٹیمیں جمعرات کی صبح سے ہی متحرک ہو گئی تھیں اور ان ٹیموں نے سمیر خان کی رہائش سمیت کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ ایک افسر نے بتایا کہ یہ کارروئی گزشتہ ہفتہ ممبئی میں ضبط کی گئی 200 کلوگرام ڈرگ کے تعلق سے کی گئی ہے۔


خیال رہے کہ بدھ کے روز بھی این سی بی نے سمیر خان کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی اور رات کو انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڑے نے ایک بیان میں کہا کہ سمیر خان کو ایک دن کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔ یہ پوچھ گچھ اور گرفتاری گزشتہ ہفتہ باندرا ویسٹ میں ایک کوریئر سے 200 کلوگرام گانجا برآمد ہونے کے بعد کی گئی۔ ڈرگ ضبط کرنے کے بعد کھار میں رہنے والے کرن سجنانی کے گھر سے درآمد کی گئی گانجے کی کئی اقسام کا ذخیرہ برآمد ہوا تھا۔

کرن سجنانی اور ان کی دو بہنوں راحیلا فرنیچر والا اور شائستہ فرنیچر والا اور رام کمار تیواری کو این ڈی پی ایس قانون کے تحت گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہی سے پوچھ گچھ اور جانچ میں باندرا کے رہائشی سمیر خان کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا، جنہیں بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ وانکھیڑے نے کہا کہ مزید کارروائی اور جانچ کا سلسلہ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔