بڑے اداکارسے مقابلہ نہیں کرسکتی: ہما قریشی

ہما قریشی نے کہا کہ ’’میں کوئی بڑی اسٹار نہیں ہوں اور نہ کسی بڑے اسٹار سے مقابلہ کر سکتی ہوں۔ میں ایک اداکارہ ہوں جو دہلی سے صرف اپنے جنون کو جینے آئی ہوں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے وہ بڑے اداکار سے مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ ہما قریشی نے بالی ووڈ میں آنے سے پہلے تھیٹر میں کام کیا ہے ۔’ گینگس آف وسیع پور‘ کے بعد ہما نے ’ڈیڑھ عشقیہ‘ اور بدلاپور جیسی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ ان دنوں ہما گوریندر چڈھا اور دیپا مہتہ کے ساتھ بین الاقوامی فلم کر رہی ہیں۔

ہما سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ اپنی توجہ بین الاقوامی پروجیکٹوں پر زیادہ مرکوز کررہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے صرف اب میرا نائر کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر تینوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری ہوجائے گی۔ مذاق کو جانے دیجئے۔ میں صرف اچھے کام پر توجہ دے رہی ہوں۔ میں فلموں کے تعلق سے تھوڑی اپنی پسند پر توجہ دیتی ہوں اور اس پر مجھے فخر بھی ہیں۔ کام کو اتنا مزیدار ہونا چاہئے کہ جو مجھ جیسی سست کو بھی گھر سے باہر آنے کے لئے مجبور کر دے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں لڑکیوں کے لئے بہت کم اچھے رول لکھے جاتے ہیں۔ وہ بیشتر فلموں میں ہیرو کے بغل میں صرف خوبصورت نظر آنے کے لئے ہوتی ہیں۔ یہ وہ اداکارائیں ہیں جو بڑی اسٹار ہیں اور جنہیں اپنی پوری زندگی صرف یہی کرتے ہوئے گزارنی ہے۔ وہ کچھ مختلف کرنے کی کوشش نہیں کررہی ہیں ۔ میں یہاں کوئی فیصلہ نہیں دے رہی ہوں ۔ میں بھی ویسے رول کرسکتی ہوں پر میں صرف وہی نہیں کرسکتی۔ میں جو رول کروں ، ان کی وجہ سے پہچانی بھی جاوں ، میں نے جن میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ میں سچ میں کسی بڑے اسٹار سے مقابلہ نہیں کرسکتی۔ میں کوئی بڑی اسٹار نہیں ہوں۔ میں ایک اداکارہ ہوں جو دہلی سے صرف اپنے جنون کو جینے آئی ہوں۔ میں اداکاروں کے درمیان کسی طرح کے مقابلے کو نہیں سمجھتی ۔ میں صرف اچھا کام کرنا چاہتی ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔