حسن اور اداکاری کی منفرد سنگم ہے جیہ پردہ

جیہ پردہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں ایک

جیہ پردا
جیہ پردا
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ میں جیہ پردا ان چنندہ اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جن کی خوبصورتی اور اداکاری کا منفرد سنگم دیکھنے کو ملتا ہے۔ عظیم فلمساز ستیہ جیت رے جیہ پردہ کی خوبصورتی اور اداکاری سے اتنے زیادہ متاثر تھے کہ انہوں نے جیہ پردہ کو دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں ایک سمجھتے تھے۔ ستیہ جیت رے انہیں لے کر ایک بنگلہ فلم بنانے والے تھے لیکن صحت خراب ہونے کی وجہ ان کا یہ منصوبہ ادھورا ہی رہ گیا۔ جیہ پردا کا اصل نام للیتا رانی تھی، ان کی پیدائش آندھرا پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں راجمدري میں 3 اپریل 1962 کو ایک متوسط خاندان میں ہوا تھا۔ ان کے والد کرشنا تیلگو فلموں کے ڈسٹری بیوٹر تھے۔ بچپن سے ہی جیہ پردہ کا رجحان رقص کی طرف تھا ان کي ماں نيلاوني نے رقص کی طرف ان کے بڑھتے رجحان کو دیکھ لیا اور انہیں رقص سیکھنے کے لیے داخلہ دلا دیا۔ چودہ برس کی عمر میں جیہ پردہ کو اپنے اسکول میں رقص پروگرام پیش کرنے کا موقع ملا جسے دیکھ کر ایک فلم ڈائریکٹر ان سے کافی متاثر ہوئے اور اپنی فلم 'بھومی كوسم' میں ان سے رقص کرنے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ بعد میں اپنے والدین کے زور دینے پر جیہ پردہ نے فلم میں رقص کرنا قبول کر لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Aug 2017, 5:50 PM