آنند ایل رائے کی فلم میں پھر کام کریں گے آیوشمان کھرانا

آیوشمان فلم 'ڈاکٹر جی' مکمل کرنے کے بعد اس پر کام کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری کا کام انیرودھ ایئر گنپتی کریں گے، جو بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم ہوگی۔

ایوشمان کھرانا، تصویر آئی اے این ایس
ایوشمان کھرانا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانا ایک بار پھر فلمساز آنند ایل رائے کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ بالی ووڈ میں ایسا خیال ہے کہ ایوشمان کھرانا نے آنند ایل رائے کی پروڈکشن کی ایک اور فلم سائن کی ہے، جو امریکی شہر ٹیکساس پر مبنی ہوگی۔ یہ تیسرا موقع ہوگا جب ایوشمان اور آنند کسی پروجیکٹ کے لئے ساتھ آئیں گے۔ اس سے قبل دونوں نے ’شبھ منگل ساودھان اور شبھ منگل زیادہ ساودھان‘ جیسی فلمیں کی تھیں۔

کہا جاتا ہے کہ آنند ایل رائے کے ساتھ ایوشمان کی نئی فلم ان کی گزشتہ فلموں سے بالکل مختلف ہوگی۔ یہ بگ بجٹ، ملٹی زونر ڈرامہ ہوگا جس کے بیشتر حصے کی شوٹنگ امریکہ میں ہوگی۔ اس میں آیوشمان بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔ آیوشمان فلم 'ڈاکٹر جی' مکمل کرنے کے بعد اس پر کام کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری کا کام انیرودھ ایئر گنپتی کریں گے، جو بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔