اداکار فراز خان کا 46 سال کی عمر میں انتقال

اداکار فراز خان کا انتقال ہو گیا ہے، 46 سال کی عمر میں فراز خان میں بنگلورو کے اسپتال میں آخری سانس لی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بالی ووڈ کے اداکار فراز خان کا بدھ کے روز انتقال ہو گیا۔ وہ 46 سال کے تھے اور کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ انہیں بنگلورو کے اسپتال میں میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ مشہور اداکارہ پوجا بھٹ نے فراز خان کے انتقال کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

فراز خان برین انفیکشن اور نمونیا سے متاثر تھے اور آئی سی یو میں داخل تھے۔ ڈاکٹروں کی کافی مشقت کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ بالی ووٹ کے تمام اداکار فراز خان کے سانے سے غمزدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔


پوجا بھٹ نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’افسردہ دل کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ فراز خان اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ آپ سبھی کی مدد اور دعاؤں کے لئے شکریہ۔ ان کے کنبہ کے لئے سبھی دعا کریں۔ ان کے جانے کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پُر کر پانا ممکن نہیں ہوگا۔‘‘

پوجا بھٹ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں امید ظاہر کی کہ فراز خان کے گانے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے اور وہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں بجتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ فراز خان ایک زمانہ میں کافی مشہور اداکار تھے۔ انہوں نے مہندی، فریب، دلہن بنوں میں تیری اور چاند بجھ گیا جیسی فلموں میں کام کیا تھا۔ لیکن گزشتہ کافی دنوں سے ان کی طبیعت کافی خراب چل رہی تھی اور وہ لائم لائٹ سے کافی دور تھے۔ ان کی معاشی حالت بھی بہتر نہیں تھی۔


مشکل وقت میں سلمان خان نے فراز خان کی مدد کی اور جب تک ان کا علاج بنگلورو کے اسپتال میں چلتا رہا سلمان ان کے تمام بلوں کی ادائیگی کرتے رہے۔ ہدیاتکار اور اداکارہ پوجا بھٹ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے فراز خان کے حق میں مدد کی اپیل کر ہی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔