ہم نے قضیہ فلسطین سے متعلق موقف تبدیل نہیں کیا: سعودی وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ سعودی عرب خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے ہونے والی تمام مساعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آج بھی عرب امن فارمولے پر قائم ہے۔

’ہم نے قضیہ فلسطین سے متعلق موقف تبدیل نہیں کیا‘
’ہم نے قضیہ فلسطین سے متعلق موقف تبدیل نہیں کیا‘
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا قضیہ فلسطین سے متعلق اصولی اور مسلمہ موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور دوسرے پڑوسی ملکوں کے درمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضا کے استعمال کی اجازت دینا مملکت کے قضیہ فلسطین سے متعلق موقف میں تبدیلی نہیں۔

خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں کی ہے جب دوسری طرف متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضا کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت پر بعض حلقوں کی طرف سے سامنے آنے والی تنقید کو مسترد کر دیا گیا ہے۔


وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ سعودی عرب خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے ہونے والی تمام مساعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آج بھی عرب امن فارمولے پر قائم ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملکوں کے درمیان سول جہازوں کی آمد ورفت کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی مکمل اجازت دی گئی ہے۔


گزشتہ سوموار کو اسرائیل سے امارات آنے والے ایک ہوائی جہاز نے پرواز کے دوران سعودی عرب کی فضا استعمال کی تھی جس پر بعض حلقوں کی طرف سے سعودی عرب پر کڑی تنقید کی جا رہی تھی۔ سعودی عرب کی طرف سے اسرائیلی جہاز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کو صہیونی ریاست کے ساتھ در پردہ تعلقات استوار کرنے اور فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے تاہم سعودی حکومت نے مختلف مواقع پر مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنے اصولی اور دیرینہ موقف کی وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کا فلسطین کے حوالے سے موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */