یواے ای: کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کا نیا ریکارڈ، 1578 مریضوں کی تشخیص

متحدہ عرب امارات میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1578 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملک میں اس مہلک وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد ایک دن میں یہ سب سے زیادہ کیس ہیں

یواے ای: کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کا نیا ریکارڈ
یواے ای: کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کا نیا ریکارڈ
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1578 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملک میں اس مہلک وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد ایک دن میں یہ سب سے زیادہ کیس ہیں۔

یو اے ای کی وزارتِ صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اب کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 120710 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کا شکار دو مریض چل بسے ہیں۔ یوں اس مہلک وائرس سے وفات پانے والے کل مریضوں کی تعداد 474 ہوگئی ہے۔ دریں اثناء کووِڈ-19 میں مبتلا 1550 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک یو اے ای میں کووِڈ-19 کے 113364 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں پانچ اکتوبر کے بعد سے کووِڈ-19 کے 1000 سے زیادہ یومیہ مریضوں کی تشخیص ہورہی ہے۔اماراتی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر عمرالحمادی کے مطابق ملک میں کووِڈ-19 کی وبا پھیلنے کے بعد سے ایک کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ یو اے ای دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں اس کی کل آبادی سے بھی زیادہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔


یو اے ای کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ معمول اور توقع کے عین مطابق ہے اور یہ جاری عالمی انداز کا بھی حصہ ہے جبکہ دنیا بتدریج معمولاتِ زندگی کی جانب لوٹ رہی ہے۔

یو اے ای کی قومی ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسی ماہ سات معائنہ ٹیموں کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ان میں سے ہر ایک ٹیم کو ملک میں شامل سات امارتوں میں کووِڈ-19 سے بچنے کے لیے نافذ کردہ حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی نگرانی کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔