یو اے اور اسرائیل کے مابین ویزا کی پابندی ختم کرنے کے معاہدہ پر دستخط

متحدہ عرب امارات کا ایک سینئر وفد اپنے پہلے سرکاری دورے پر اسرائیل میں موجود ہے، جہاں دونوں ممالک کے مابین ویزا کی پابندی ختم کرنے سمیت کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

تل ابیب: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے ہر دن کے ساتھ گہرے ہوتے تعلقات کے درمیان دونوں ممالک نے ویزا کی پابندی ختم کرنے کے معاہدہ پر بھی دستخط کر دئے۔ گزشتہ ماہ دونوں ملکوں نے ایک امن معاہدے پر دستخط کیے تھے اور یہ نیا سفری معاہدہ بھی اسی عمل کی ایک کڑی ہے۔ متحدہ عرب امارات کا ایک سینئر وفد اپنے پہلے سرکاری دورے پر اسرائیل میں موجود ہے، جہاں دونوں ممالک کے مابین ویزا کی پابندی ختم کرنے سمیت کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کئے۔

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اماراتی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج ہم تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اس امن معاہدے کے حوالے سے ہمارے لوگوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ یہ حقیقی, وسیع اور عمیق ہے۔ اور یہ اُس امکان کی عکاسی کرتا ہے جو آج حاصل ہوا ہے۔


ایک معاہدے کے مطابق، اسرائیلیوں کو متحدہ عرب امارات جانے کیلئے ویزا درکار نہیں ہو گا اور اماراتی بھی آزادی سے جب چاہیں اسرائیل جا سکتے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سال جنوری سے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اسرائیل کے شعبہ سیاحت کو کووڈ 19 کی وجہ سے سخت نقصان پہنچا ہے اور اسے امید ہے کہ ہر سال ڈھائی لاکھ اماراتی اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ چند اسرائیلی کمپنیاں ابھی سے ابوظہبی اور دوبئی کے سیاحتی دوروں کی تشہیر کر رہی ہیں۔

واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو متحدہ عرب امارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔ تصویر میں صدر ٹرمپ بھی موجود ہیں۔ 14 ستمبر 2020 واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو متحدہ عرب امارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔ تصویر میں صدر ٹرمپ بھی موجود ہیں۔ 14 ستمبر 2020 دونوں ملکوں نے اسرائیل متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان تین ارب ڈالر کے ایک سہہ فریقی فنڈ کو بھی متعارف کرایا ہے جو سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔


بنیامین نیتن یاہو کیلئے، یو اے ای کا یہ مختصر دورہ، اپنی سیاسی پریشانیوں سے نجات کا مثبت پہلو لئے ہوئے تھا۔ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ایسے میں ہو رہا ہے جب ان پر کووڈ 19 سے نمٹنے کی کوششوں پر تنقید ہو رہی تھی اور آئندہ سال جنوری سے ان پر کرپشن کے متعدد الزامات پر مقدمہ کی کاروائی کا آغاز ہونا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔